دعائے شیخ
یَقُوْلُ ﷺ :
"مَنْ أَصْبَحَ مِنْکُمْ آمِنًا فِیْ سِرْبِهٖ، مُعَافیً فِیْ جَسَدِهٖ، عِنْدَهٗ قُوْتُ یَوْمِهٖ، فَکَأَنَّمَا حِیْزَتْ لَهٗ الْدُّنْیَا"
اَلْلّٰهُمَّ
اِحْفَظْ لَنَا دِیْنَنَا وَوَطَنَنَا وَأھْلَنَا وَمُقَدَّسَاتِنَا وَأدِمْ عَلَیْنَا جَمِیْعًا نِعْمَةَ الْصِّحَّةِ وَالْأَمْنِ وَالْأَمَانِ وَالْاِسْتِقْرَارِ
أسْأَلُ الْلّٰهَ
لِیْ وَلَکُمْ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِی الْدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ وَلِکُلِّ مُسْلِمٍ وَّ مُسْلِمَةٍ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
رسول اللّٰہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ
آپ میں سے جس شخص نے اپنے خاندان میں امن و سلامتی کے ساتھ اس حال میں صبح کی کہ وہ اپنے جسم میں تندرستی رکھتا ہو، اس کے پاس اس دن کی ضروریات زندگی ہوں تو گویا کہ دنیا اس کے (ہاتھ میں) جمع ہوگئی۔
(الجامع للترمذی ؛ 2346)
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ہمارے دین کی، ہمارے وطن کی، ہمارے خاندان کی اور ہمارے مقدسات (دینی مراکز) کی حفاظت کیجیے،
ہم سب پر صحت کی نعمت، امن وامان اور (اپنے وطن کے) استحکام کو ہمیشہ قائم رکھیے،
اللّٰہ تعالیٰ
سے میں اپنے لیے، آپ احباب کے لیے اور ہر مسلمان مرد وعورت کے لیے، دنیا اور آخرت میں گناہوں سے درگزر اور آفات و آزمائشوں سے عافیت کی درخواست کرتا ہوں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!