دعائے شیخ
اللهم
يا من تسمع الأصوات وإن خفيت،
وتقضي الحاجات وإن عظمت، وتجيب الدعوات وإن ثقلت، وتغفر الزلات وإن كثرت
اللهم
يا كريم يا ذا الجلال والإكرام، نسألك أن تكسينا حلل السعد والمهابة،
وأن تحفظنا من الهم والكآبة، وأن تلهمنا الدعاء في أوقات الإجابة .
إنك على كل شيء قدير، وبالإجابة جدير .
وصل اللهم وسلم وبارك على اشرف خلقك سيدنا ونبينا محمد وعلى اله وصحبه أجمعين
اے اللّٰہ !
اے وہ ذات جو آوازوں کو سنتی ہے خواہ کتنی ہی پست ہوں ،
جو حاجتیں پوری کرتی ہے خواہ کتنی ہی بڑی ہوں ،
جو دعائیں قبول کرتی ہے خواہ کتنی ہی بھاری ہوں ،
جو لغزشیں معاف کرتی ہے خواہ کتنی ہی زیادہ ہوں ،
اے اللّٰہ !
اے کرم والے ، اے جلال و عزت والے ! ہم آپ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیں سعادت اور وقار کے لباس سے آراستہ کر دیجیے ،
ہمیں پریشانی اور رنج و غم سے حفاظت میں رکھئیے ،
قبولیت کے اوقات میں ، ہمیں دعا الھام فرما دیجیے ( دلوں میں ڈال دیجئے )
بیشک آپ ہر چیز پر قادر اور دعا کی قبولیت کے شایان شان ہیں ۔
اے اللّٰہ !
آپ اپنی مخلوق میں سے سب سے برگزیدہ ، ہمارے آقا اور ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیھم پر اپنی رحمتیں ، سلامتی اور برکتیں نازل فرما دیجیے ۔