دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
سَھِّلْ لَنَا رِزْقَنَا وَجَمِیْعَ أُمُوْرِنَا فَأَنْتّ رَبُّ کُلِّ شَیْئٍ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا عَمَلًا حَلَالاً وَرِزْقًا طَیِّبًا
وَبَارِكْ لَنَا فِیْ مَالِنَا وَعَمَلِنَا
وَاحْفَظْ لَنَا أَنْفُسَنَا فَلَا یَفْتِنَّ الْحَرَامُ۔
اَللّٰهُمَّ
بَلِّغْنَا لَیْلةَ الْقَدْرِ وَتَقَبَّلْھَا مِنَّا وَاجْعَلْنَا مِنْ عُتَقَائِكَ مِنْ الْنَّارِ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے، ہمارے وسائل رزق کو اور ہمارے تمام معاملات کو آسان کر دیجیے کیونکہ آپ ہر چیز کے رب ہیں،
اے اللّٰہ !
آپ ہمیں حلال کام اور پاکیزہ وسائل رزق دے دیجیے،
ہمارے لیے ہمارے مال میں اور ہمارے کام میں برکت دے دیجیے،
ہمارے لیے ہماری جانوں کی حفاظت کیجیے تاکہ حرام آزمائش میں نہ ڈالے (متأثر نہ کرے)،
اے اللّٰہ!
ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے، اس (کے اعمال) کو ہماری طرف سے قبول کر لیجیے اور ہمیں ان لوگوں میں شامل کردیجیے جن کو آپ نے رمضان المبارک کے مہینے میں (جہنم کی) آگ سے آزادی دی ہے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔