دعا بتاریخ مارچ 27, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
أبرم لهذه الأمة أمرا رشدا 
تعز فيه وليك وتذل فيه عدوك ويعمل فيه بطاعتك 
ويؤمر فيه بالمعروف وينهى فيه عن المنكر 
اللهم 
اغفر لنا وللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات 
وألف بين قلوبهم وأصلح ذات بينهم 
وانصرهم على عدوك وعدوهم 
اللهم 
اعتق رقابنا من النار وبلغنا ليلة القدر
 
           آمـــــــــين يارب العالمين

اردو

اے اللّٰہ !
اس امت (مسلمہ) کے لیے ہدایت کے اس معاملے کو طے کر دیجیے، 
 جس میں آپ اپنے دوست کو عزت (غلبہ) دیں اور اپنے دشمن کو رسوا کردیں، جس میں آپ کی فرمانبرداری کے ساتھ عمل کیا جائے، جس میں معروف کا حکم دیا جائے اور منکر سے منع کیا جائے، 
اے اللّٰہ!
ہمیں، ایمان والے مردوں اور عورتوں کو اور مسلمان مردوں اور عورتوں کو بخش دیجیے، 
ان کے دلوں میں الفت پیدا کر دیجیے، ان کے آپس کے (معاملات) سنوار دیجیے اور ان کی اپنے اور ان کے دشمن کے خلاف مدد کیجیے،
 اے اللّٰہ!
 ہمیں جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (توفیق دیجیے). 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔