دعا بتاریخ فروری 27, 2026

دعائے شیخ

عربی

 اَلْْلّٰهُمَّ 
 صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلیٰ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍﷺ 
 صَلَاةً تُنَزِّهُ بِھَا أَفْکَارَنَا، وَ تُصَفِّیْ بِھَا أَکْدَارَنَا، وَ تُنَوِّرُ بِھَا أَبْصَارَنَا وَ بَصَائِرَنَا، وَ تَفْتَحُ بِھَا عَلَیْنَا، وَ تَقْویٰ بِھَا عَزَائِمَنَا، وَ تُھَوِّنُ بِھَا مَصَائِبَنَا، وَ تَھْزِمُ بِھَا عَدُوَّنَا، وَ تَخْتِمُ بِھَا   حَیَاتَنَا، وَ تُطِیْبُ بِھَا قُبُوْرَنَا. 
 اَللّٰهُمَّ 
 اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ 


اردو

  اے اللّٰہ! 
 آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی عطا فرمائیے، 
 ایسی رحمتیں (نازل فرما ئیے) جن کے ذریعے آپ ہمارے افکار (سوچوں) کو پاکیزہ بنادیں، ہماری کدورتوں کو صاف کردیں، ہماری آنکھوں اور ہماری بصیرتوں کو روشن کردیں، ہم پر (فیوض کے دروازے) کھول دیں، ہمارے ارادوں کو مضبوط کردیں، ہماری مصیبتوں کو ہلکا (ختم) کردیں، ہمارے دشمن کو شکست دیں،  جن کے ساتھ ہماری زندگی اختتام کردیں اور ہماری قبریں جن کے سبب خوشبو دار بنادیں۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!