دعائے شیخ
اللَّهمَّ
إنِّا نسألُك الثَّباتَ في الأمرِ ، والعزيمةَ على الرُّشدِ ،
ونسألُك موجِباتِ رحمتِك ، وعزائمَ مغفرتِك ،
ونسألُك شُكرَ نعمتِك ، وحُسنَ عبادتِك ،
ونسألُك قلبًا سليمًا ، ولسانًا صادقًا ،
ونسألُك من خيرِ ما تعلَمُ ، ونعوذُ بك من شرِّ ما تعلَمُ ،
ونستغفرُك لما تعلَمُ ، إنَّك أنت علَّامُ الغيوبِ
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے امر (ذمہ داری کی ادائیگی) میں ثابت قدمی اور ہدایت پر عزیمت (پختگی) کی درخواست کرتے ہیں ،
ہم آپ سے آپ کی رحمت کو لازمی کرنے والے اسباب اور آپ کی بخشش کے پختہ تقاضوں (کے پورا ہونے) کی درخواست کرتے ہیں ،
ہم آپ سے آپ کی نعمت کے شکر اور آپ کی عمدہ عبادت (کی ادائیگی) کی درخواست کرتے ہیں ،
ہم آپ سے سلامتی والے دل اور سچی زبان کی گذارش کرتے ہیں ،
ہم آپ سے اس بھلائی کا سوال کرتے ہیں جو آپ (ہمارے بارے میں) جانتے ہیں ،
ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں اس شر سے جو آپ (ہمارے بارے میں) جانتے ہیں ،
اور ہم (ان سب گناہوں سے) استغفار کرتے ہیں جو آپ (ہمارے بارے میں) جانتے ہیں ،
بیشک آپ پوشیدہ باتوں کو سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔