دعائے شیخ
جعل الله صباحكم مليئا بالخيــر والسعادة وجعلكم ممن يصبح وقد صلح قلبه ويسر أمره وستره وغفر ذنبه اللهـــــــــــــــم اجعل المحبة في نفوسكم والابتسامة في وجوهكم والسعادة في بيوتكم ..
وأسأله أن يفتح لكم أبواب الخيــــــر والتيسير يارب العالمين ..
وصل اللهـــم وسلم وبـــارك على سيـــدنا محمــد وعلى آله وصحبه وسلم.
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی صبح کو بھلائی اور سعادت سے بھرپور کردے اور آپ کو ان لوگوں میں شامل فرمائے کہ جو اس حال میں صبح کریں کہ ان کا دل سنور جائے ، ان کا کام آسان ہو جائے ، ان کے عیوب پر پردہ پڑ جائے اور ان کے گناہ بخشے جائیں ،
ا ے الــلّٰـــــــــــــه !
محبت کو آپ کے نفوس میں ، مسکراہٹ کو آپ کے چہروں میں اور سعادت کو آپ کے گھروں میں مقرر کردے۔
اور میں یہ بھی سوال کرتا ہوں کہ وہ آپ (تمام احباب) پر خیر اور آسانی کے دروازے کھول دے ۔۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائیے اور برکت و سلامتی اتارئیے ۔