دعا بتاریخ ستمبر 26, 2024

دعائے شیخ

عربی


قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ ﷺ مَنْ قَالَ : 
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِیْ لَا إِلٰهَ إِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ أَتُوْبُ إِلَیْهِ 
غُفِرَ لَهٗ وَإِنْ کَانَ فَرَّ مِنَ الْزَّحَفِ 
(المستدرک للحاکم ؛ 1908)
 اَللّٰهُمَّ 
اِغْفِرْ لَنَا مَا مَضٰی وَتُبْ عَلَیْنَا 
إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْرَّحِیْمُ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا : جس شخص نے کہا ؛ 
أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِیْ لَا إِلٰهَ إِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ أَتُوْبُ إِلَیْهِ
(اللّٰہ تعالیٰ سے میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہے قائم (سب کو تھامنے والا) ہے اور میں اس کی طرف رجوع کرتا ہوں)
 تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں اگر چہ وہ میدان جہاد سے پیٹھ پھیر کر بھاگنے (جیسے بڑے گناہ) کا مرتکب ہوا ہو۔ 
اے اللّٰہ! 
ہمارے ان گناہوں کو معاف کر دیجیے جو گذر گئے اور ہم پر توجہ فرمائیے، 
بیشک آپ توبہ قبول کرنے والے مہربان ہیں۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔