دعا بتاریخ ستمبر 26, 2021

دعائے شیخ

عربی

‏يارب اكتَب لـنا الخّيرَ في هذا اليوم وأسّعِدْ فيه قّلوبَنا.
فإنّ لَكْ عّبـادٌ ينَتظّرونَ فرجا قَريباً فـبشّرهم،
وعباد يَسألـونَكْ شفاءً فـعّافـِهّم، 
وعّبادٌ يّرجونَ رحّمَتكَ فـارّحَمهّمْ،
وعّبادٌ يطلبون غفرانك فاعفوا عنهّم ..

اردو

اے میرے پروردگار ! 
اس (آج کے) دن میں ،  ہمارے لیے بھلائی کا فیصلہ فرما دیجیے اور ہمارے دلوں کو اس میں سعادت بخش دیجئے ، 
کیونکہ یقیناً آپ کے کچھ بندے ایسے ہیں ، جو (مستقبل) قریب میں (مشکلات سے نکلنے کے لئے) کشادگی کے منتظر ہیں پس آپ انہیں خوشخبری سے نواز دیجئے ، 
کچھ آپ کے بندے آپ سے (بیماری سے) شفا چاہتے ہیں ، پس آپ انہیں عافیت (شفا) دیجئے ، 
کچھ آپ کے بندے آپ کی رحمت کے امیدوار ہیں ، پس آپ ان پر رحم فرما دیجئے ، 
اور کچھ بندے آپ سے (اپنے گناہوں کی) بخشش کے طلبگار ہیں ، پس آپ انہیں معافی دے دیجئے ۔ 

انگریزی

O My Lord!
Ordain goodness for us on this day and grant our hearts happiness through it.

Indeed, some of Your servants are desirous of gaining prosperity (to escape difficult times), so give them glad tidings;
And some of Your servants are seeking cure (from illnesses), so heal them;
And some of Your servants are seeking Your Mercy, so have mercy upon them;
And some of Your servants are seeking Your forgiveness, so forgive them.