دعائے شیخ
اللهم
انا نعوذ بك من بدن لا ينتصب بين يديك
ومن قلب لا يشتاق إليك
ومن عين لا تبكي لأجلك
اللهم
إذا قرت أعين أهل الدنيا من دنياهم
فأقر أعيننا بك
وأقر أعيننا بلذائذ أنسك والشوق إلى لقائك
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں :
ایسے بدن سے ، جو آپ کے حضور (آپ کی بندگی کے لیے) کھڑا نہ ہو ،
ایسے دل سے ، جو آپ کی طرف اشتیاق نہ رکھے ،
اور ایسی آنکھ سے ، جو آپ (کے سامنے جوابدہ ہونے کے احساس) کی وجہ سے نہ روئے ،
اے اللّٰہ!
جب دنیا پرست ، اپنی دنیا سے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک پائیں (یعنی مال ودولت اور اقتدار واختیار کو اپنا نصب العین بنالیں) تو آپ ہماری آنکھوں کو اپنے (اپنی ذات کی محبت) کے ساتھ ٹھنڈک دے دیجیے اور ہماری آنکھوں کو اپنے انس کی لذتوں اور اپنی ملاقات کے شوق کے ساتھ ٹھنڈک (قرار) دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔