دعائے شیخ
قَمَرٌ تَفَرَّدَ بالمَحاسِنِ كلِّها
فإليه يُنسَبُ كلُّ حُسْنٍ يُوصَفُ
فَجَبِينُهُ صُبْحٌ وطُرَّتُه دُجىً
وقَوامُه غُصْنٌ رطيبٌ أهيَفُ
للهِ ذاك الوجهُ كيفَ تألَّفَتْ
فيه بدائِعُ لم تكنْ تَتألَّفُ
وَرْدٌ يُعَصْفِرُهُ الحَياءُ ونَرْجِسٌ
يُغْضي إذا طالَ العِتابُ ويُطْرَف
اللهم صلِّ وسلم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
(شاعر کہتا ہے)
(آپ ﷺ) ایسے ماہتاب ہیں جو اپنی تمام تر خوبیوں کے ساتھ منفرد ہوئے ،
پس آپ ﷺ ہی کی ذاتِ والا کی طرف ہر اچھائی منسوب ہوتی ہے ۔
پس آپ ﷺ کی پیشانی صبح (کی مانند روشن) ہے اور آپ کی زلفیں رات کی سیاہی (کی مانند سیاہ) ہیں ،
آپ ﷺ کی سرشت (اخلاق) تر وتازہ نرم و ملائم ٹہنی کی مانند ہے ۔
کیا خوب ہے یہ چہرہ (اقدس ﷺ) ! کہ کس طرح اس میں جمع ہوگئیں ،
وہ انوکھی خوبیاں جو کبھی یکجا نہیں ہوئیں۔
آپ ﷺ حیاء کے رنگ میں رنگے گلاب اور نرگس کے پھول کی مانند ہیں ،
جو ناراضگی کے طویل ہونے (کی صورت میں بھی) چشم پوشی کر تے ہیں اور رخ پھیر لیتے ہیں ۔
اے اللہ! ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے اور برکت عطا کیجیے
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔