دعائے شیخ
اللهم
اهدِ أحبتي ووفقهم واحفظهم في حياتهم، وبارك لهم في رزقهم وذريتهم، وتمّم عليهم الصحة في أبدانهم، واكتب لهم صباح أملٍ وتفاؤلٍ وانشراحٍ،
اللهم
أبعد عنهم كل حزنٍ وشقاءٍ، ويسّر أمورهم بنورٍ وضياءٍ
اللهم
احفظهم من بين أيديهم، ومن خلفهم، وعن أيمانهم، وعن شمائلهم، ومن فوقهم، ومن تحتهم.
اللهمّ
أنت أعطيتني خير أصحاب في الدّنيا دون أن أسألك، فلا تحرمني من صحبتهم في الجنّة، اللهمّ
أسعدهم، وفرّج همّهم، وحقّق لهم ما يتمنون، واجعل الجنّة مقرّاً لهم،
اللهمّ
لا تردّ دعواتي لهم فإنّي فيك أحبّهم .
اسأل الله العظيم رب العرش العظيم ان يجمعنا في جنانه
وأن يسعد قلوبكم بما تحبون ،
وأن يحفظكم من كل مكروه .
آميــــــــــــــن
اے اللّٰہ!
میرے احباب کو رہنمائی ( کی صلاحیت و منصب سے) نواز دیجیے ،
انہیں (اعمال خیر کی) توفیق دے دیجیے ،
اپنی زندگی (کے تمام معاملات) میں ، ( بد خواہوں سے) ان کی حفاظت فرما دیجیے ،
ان کے اپنے رزق (وسائل زندگی) اور اولاد میں ، انہیں برکت (ترقی) دے دیجیے ،
ان کو جسمانی طور پر مکمل صحتیاب رکھئیے ،
ان کے لیے امید ، اچھے شگون اور کشادگی کی صبح (طلوع ہونے) کا فیصلہ فرما دیجیے ۔
*اے اللّٰہ!*
ان سے ہر غم اور مصیبت کو دور رکھئیے ،
اور ان کے تمام معاملات کو نورانی کرنوں اور ضیا پاشیوں (راحت بخش اور واضح طریقوں) سے آسان فرما دیجیے ۔
*اے اللّٰہ!*
ان کی ان کے سامنے سے ، ان کی پشت سے ، ان کی دائیں جانب سے ، ان کی بائیں جانب سے ، ان کے اوپر سے اور ان کے نیچے سے ، حفاظت کیجئے۔
*اے اللّٰہ!*
آپ نے ہی بِن مانگے ، مجھے دنیا میں بہترین رفقاء دیے ، پس آپ جنت میں مجھے ان کی معیت سے محروم نہ فرمائیے ۔
*اے اللّٰہ!*
انہیں سعادت مند بنا دیجیے ،
ان کی پریشانی دور فرما دیجیے ،
انہیں وہ عطا فرما دیجیے جس کی وہ تمنا رکھتے ہیں ،
اور جنت کو ان کا ٹھکانہ بنا دیجیے ۔
*اے اللّٰہ!*
ان کے لیے ، میری دعائیں مسترد نہ فرمائیے کہ یقیناً میں آپ (کی رضا) کی خاطر ان سے محبت کرتا ہوں ۔
*عرش عظیم کے مالک ، عظمت والے اللّٰہ* سے میں درخواست کرتا ہوں کہ :
وہ اپنی جنت میں ہم (سب رفقاء کو) جمع فرما دے ،
اور وہ آپ (سب) کے دلوں کو آپ کی اپنی پسندیدہ چیزوں سے خوشی عطا کرے اور آپ کی ہر ناگوار چیز سے حفاظت فرمائے ۔
اے اللّٰہ ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!