دعا بتاریخ جون 26, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰھُمَّ
إِنْ ع٘صَیْنَاكَ جَھْرًا فَاغْفِرْ لَنَا 
وَ إِنْ ع٘صَیْنَاكَ سِرًّا فَاسْتُرْنَا 
اَللّٰھُمَّ
لَا تَجْعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِیْ دِیْنِنَا 
وَلَا تَجْعَلِ الْدُّنْیَا أَکْبَرَ ھَمِّنَا 
اَللّٰھُمَّ
لَاتَجْعَلْ اِبْتِلَائَنَا فِیْ جَسَدِنَا وَلَا فِیْ مَالِنَا 
وَلَا فِیْ أْوْلَادِنَا وَلَا فِیْ أَھْلِنَا وَلَا فِیْ أَحْبَابِنَا

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
 

اردو

اے اللّٰہ ! 

اگر ہم آپ کی نافرمانی علانیہ کریں تو ہمیں معاف کر دیجیے، 
اور اگر ہم آپ کی نافرمانی پوشیدہ کریں تو ہماری ستر پوشی کیجیے (اور توبہ کی توفیق دیجئے) 
اے اللّٰہ!
 ہماری مصیبت کو ہمارے دین میں نقصان کا باعث نہ بننے دیجئے ۔
اور نہ ہی دنیا (کے معاملات) کو ہماری سب سے بڑی پریشانی بننے دیجئے ، 
اے اللّٰہ!
ہم پر آزمائش (امتحان) کو نہ ہمارے جسم میں، نہ ہمارے مال میں، نہ ہماری اولاد میں، نہ ہمارے اہلِ خانہ میں اور نہ ہی ہمارے احباب میں آنے دیجئیے ۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔