دعائے شیخ
اللهم
إرزقنا البركة في كل ما نملك،
في جسدنا وروحنا وقلبنا
وحياتنا وعائلتنا
ومسكننا وموطننا
وأرضنا وسمائنا
ولحظاتنا وسكناتنا
وصمتنا وحديثنا وكل مايحيط بنا ،
اللهم
افتح لنا أبواب الخير والتيسير
وصد عنا أبواب الشر والتعسير،
فلا حول ولا قوة لنا إلا بك،
بك نستعين وبك نستجير وبك نكتفي
فأنت المولى وأنت النصير
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں برکت دے دیجیے :
ان تمام چیزوں میں جن کے ہم مالک ہیں ، ہمارے جسم میں ، ہماری روح میں ، ہمارے دل میں ، ہماری زندگی میں ، ہمارے خاندان میں ، ہماری رہائش میں ، ہمارے وطن میں ، ہماری زمین میں ، ہمارے آسمان میں ، ہمارے لمحات میں ، ہمارے سکون میں ، ہماری خاموشی میں ، ہماری بات میں اور ہر اس چیز میں جو ہمارے گرد وپیش ہے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے بھلائی اور آسانی کے دروازے کھول دیجئے ،
شر اور تنگی کے دروازے ہم سے بند کردیجیے ،
پس آپ کے سوا ہمارا کوئی حصار اور طاقت نہیں ہے ،
آپ ہی سے ہم مدد طلب کرتے ہیں ، آپ ہی سے ہم پناہ مانگتے ہیں اور آپ ہمیں کافی ہیں کیونکہ آپ ہی مالک اور مددگار ہیں۔
اے جہانوں کے پروردگار! ہماری دعائیں قبول کیجئے ۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ (تمام احباب) کی حفاظت کرے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔