دعا بتاریخ مئی 26, 2021

دعائے شیخ

عربی

أســــــأل الله لــــــكم 
راحة تـملأ نفـــســكم و رضــــا يغمر قــــلبكم 
و عملاً يرضي ربـــــكم و سعادة تعلو وجــهكم
ونصراً يقهر عـــــــدوكم
وذكراً يشغل وقـــــتكم وعفواً يغسل ذنــــبكم
وفرجاً يمحو همــــكم .

اردو

آپ (سب) کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں : 
ایسی راحت کا ، جو آپ کی روح کو مکمل طور پر سیر کردے ، 
ایسے اطمینان کا ، جو آپ کے دل کا احاطہ کرلے ، 
ایسے عمل کا ، جو آپ کے رب کو راضی کر دے ، 
ایسی سعادت کا ، جو آپ کے چہرے پر نمایاں ہو ، 
ایسی مدد کا ، جو آپ کے دشمن کو مغلوب کرے ، 
ایسے ذکر (الہی) کا ، جو آپ کے وقت کو مصروف رکھے ،
ایسی معافی کا ، جو آپ کے گناہ کو دھو ڈالے ، 
ایسی کشادگی کا ، جو آپ کی بے چینی کو دور کر دے ۔