دعا بتاریخ مارچ 26, 2024

دعائے شیخ

عربی

يا ودود نتوجه إليك بالنداء يسبقه الرجاء والبُكاء،
 فارفع عنا ما نحن فيه من البلاء والوباء والمرض والهم والحزن واغفرلناالذنوب التي تحبس الدعاء ..
اللهم 
انا نعوذ بك من شر النفاثات في العقد ومن شر حاسد اذا حسد ومن شر حاقد إذا حقد 
ومن شر ناظر لم يذكر الله إذا نظر ونعوذ بك من شر أنفسنا ومن شر شياطين الإنس والجن ، 
اللهم
 اجعلنا من عتقائك من النار و بلغنا ليلة القدر 

          آمـــــــــين يارب العالمين 

اردو

اے محبت کرنے والے !
ہم آپ کی طرف ایسی پکار کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں کہ جس سے آپ کی ذات سے امید اور گریہ سبقت رکھتے ہیں ،
پس آپ ہم سے اس مشقت، وبا، بیماری، پریشانی اور غم کہ جس میں ہم (مبتلا) ہیں، اٹھا دیجیے، 
اور ہمارے ان گناہوں کو بخش دیجیے جو دعا (کی قبولیت) کو روکتے ہیں ۔۔ 
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں:
گرہوں (عقیدوں) میں پھونکے مارنے (شکوک پیدا کرنے) والی جماعتوں کی برائی سے، 
حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،
 کینہ رکھنے والے کے کینہ سے جب وہ کینہ رکھے، 
اور دیکھنے والے کی (نگاہ بد کی) برائی سے جب دیکھتے وقت اسے اللّٰہ کی یاد نہ ہو۔
ہم اپنے نفسوں کی برائی سے اور  انسانی اور جناتی شیاطین کی برائی سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں، 
اے اللّٰہ!
ہماری گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (توفیق دیجیے). 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔