دعا بتاریخ فروری 26, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يا مسخر الجبال الراسية 
ياقيوم السماوات والأرض 
 سخر لنا من حظوظ الدنيا 
ما لا عين رأت ولا أذن سمعت
 ولا خطر على قلب بشر. 
اللهم 
سخر لنا جنود الأرض وملائكة السماء
 وسخر لنا قلوب الناس وكل من تولى أمرنا 
وسخر لنا عبادك الطيبين من حولنا .

وأرزقُنا حظ الدنيا ونعيم الآخرة، ويسر لنا كل أمر عسير  يا قادر على كل شيء يارب. 

اللهم
 أرنا عجائب قدرتك في قضاء حوائجنا 
وارزقنا من حيث لا نحتسب واجبرنا جبرا يتعجب له أهل السموات والأرض 
وانصرنا على من ظلمنا.

اللهم صل وسلم وبارك على سيدنا وحبيبنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
 

اردو

اے اللّٰہ!
اے زمین میں پیوست پہاڑوں کو (انسانوں) کے قابو میں دینے والے ! 
اے آسمانوں اور زمین کے تھامنے والے ! 
دنیا کی ان نعمتوں تک ہماری رسائی (قابو) دے دیجیے ، جنہیں کسی آنکھ نے نہ دیکھا ہو ، نہ (انسانی)  کانوں نے ان کے بارے میں سنا ہو اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر (ان کے بارے میں) کھٹکا ہوا ہو ۔ 
اے اللّٰہ!
زمینی لشکروں (جماعتوں) اور آسمانی فرشتوں کو ہمارے فائدے میں لگا دیجیے ، 
انسانی دلوں کو اور ان کو جو ہمارے معاملات (زندگی) کے ذمہ دار ہیں ، ہمارے کاموں میں مشغول کر دیجیے ، 
ہمارے گرد و پیش میں (موجود) اپنے پاکیزہ (عمدہ صفات) بندوں کو ہم سے متعلق کر دیجیے ، 
ہمیں دنیا کا مطلوبہ حصہ اور آخرت کی نعمت دے دیجیے ، 
اے ہر چیز پر قادر ذات ! ، اے پروردگار !
ہر مشکل کام کو ہمارے لیے آسان کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہماری حاجتوں کے پورا ہونے میں اپنی قدرت کے حیرت انگیز فیصلے  ظاہر کردیجیے ، 
ہمیں وہاں سے رزق (وسائل زندگی) دیجئے جہاں سے ہمیں گمان بھی نہ ہو ، 
 ہماری (کمزوریوں کو) اس طرح سنوار دیجیے کہ جس پر آسمانوں اور زمین والے حیران رہ جائیں ، 
اور ہماری ان (عناصر) کے خلاف مدد کیجئے جو ہم پر ظلم روا رکھیں ۔

اے اللّٰہ! آپ ہمارے آقا اور ہمارے محبوب حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے اور برکت عطا فرمائیے