دعائے شیخ
يامن أوجد فأبدع
وأرشد فأقنع
وأعطى فأوسع
يامن له الحمد في الأولى والآخره
انت العالم بسرائرنا فاصلحها وانت العالم بحوائجنا فاقضها وانت العالم بذنوبنا فاغفرها وانت العالم بعيوبنا فاسترها وانت العالم بما نحن فيه فارفعه عنا
اے وہ ذات ؛
جس نے چیزوں کو بنایا تو بغیر نمونے کے منفرد بنایا ،
اپنی رہنمائی ( قرآن حکیم ) سے نوازا تو اطمینان بخشا ،
اور ( نعمتیں ) عطا کیں تو وسعت سے دیں ،
اے وہ ہستی ؛ جس کی دنیا و آخرت میں تعریف ہے !
آپ ہی ہمارے پوشیدہ امور کو جانتے ہیں ، تو انہیں سنوار دیجئے ،
آپ ہی ہماری حاجتوں کو جانتے ہیں ، تو انہیں پورا فرما دیجیے ،
آپ ہی ہمارے گناہوں کو جانتے ہیں ، تو انہیں بخش دیجیے ،
آپ ہی ہمارے عیبوں کو جانتے ہیں ، تو ان پر پردہ ڈال دیجیے ،
اور آپ ہی ان حالات کو جانتے ہیں ، جن میں ہم مبتلا ہیں تو آپ انہیں بدل دیجیے