دعا بتاریخ دسمبر 25, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَلْلّٰهُمَّ
إِنَّا إِلَیْكَ مُحْتَاجُوْنَ فَأَعْطِنَا وَ عَنِ الْطَّاعَةِ عَاجِزُوْنَ فَأَعِنَّا،
وَ ھَبْ لَنَا قُدْرَةً عَلیٰ طَاعَتِكَ وَ عِجْزًا عَنْ مَعْصِیَتِكَ وَ اِسْتِسْلَامًا لِرُبُوْبِیَّتِكَ وَ عِزًّا بِالْاِنْتِسَابِ إِلَیْكَ وَ رَاحَةً فِیْ قُلُوْبِنَا بِالْتَّوَکُّلِ عَلَیْكَ،
وَاجْعَلْنَا مِمَّنْ دَخَلَ مَیَادِیْنَ الْرِّضَا،
وَ تَقَبَّلْ مِنَّا صَالِحَ الْأَعْمَالِ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ کی طرف محتاج ہیں پس آپ ہمیں نواز دیجئے اور ہم (آپ کے حکموں کی مطلوبہ) فرماں برداری سے عاجز ہیں پس آپ ہماری مدد کیجیے،
ہمیں آپ:
اپنی فرمانبرداری پر قدرت،
اپنی نافرمانی سے درماندگی (دوری)،
اپنی ربوبیت کے سامنے سپردگی،
اپنی طرف نسبت کا اعزاز،
اور اپنی ذات پر اعتماد کے ذریعہ، ہمارے دلوں میں راحت دے دیجیے
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو آپ کی رضا کے میدانوں میں داخل ہوئے،
اور ہمارے نیک اعمال قبول کیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔