دعائے شیخ
یَا اَللّٰهُ قَصَدْنَاكَ وَأَنْتَ الْکَرِیْمُ
وَدَعَوْنَاكَ وَأَنْتَ الْعَظِیْمُ
رَجَوْنَاكَ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ
نَادَیْنَاكَ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الْرَّاحِمِیْنَ
فَیَا خَالِقَنَا وَسَنَدَنَا
اِشْفِنَا شِفَاءً تَامًا وَعَافِنَا فِیْ بَدَنِنَا
وَأَخْرِجْنَا فِیْهِ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ
فَأَنْتَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَا یَرُدُّ سَائِلاً
وَالَّذِیْ دَعیٰ بِاسْمِهٖ فَأَجَابَ
اِرْحَمْنَا رَحْمَةً وَّاسِعَةً
وَارْزُقْنَا عَافِیَةَ الْأَبْدَانِ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ! ہم نے آپ ہی کی ذات کا اس طور ارادہ کیا ہے کہ آپ ہی کی ذات (اپنے بندوں پر) مہربان ہے،
ہم آپ سے اس حالت میں دعاگو ہیں کہ آپ ہی عظمت والے ہیں،
ہم آپ ہی سے اس طور پر امید رکھتے ہیں کہ آپ ہی جہانوں کے پروردگار ہیں،
ہم اس حالت میں آپ کو پکارتے ہیں کہ آپ ہی سب سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں،
پس اے ہمارے پیدا کرنے والے اور اے ہمارے سہارا !
ہمیں (بیماریوں) سے مکمل شفا دے دیجیے اور ہمارے بدنوں کو عافیت دے دیجیے،
ہمیں اس سے نکال دیجیے جس پریشانی اور غم میں ہم ہیں،
پس آپ وہ *اللّہ* ہیں جو کسی سائل کو (بے مُراد) واپس نہیں کرتے،
اور جس نے اس کے نام کے وسیلہ سے دعا کی تو اس نے قبول کی،
ہم پر اپنی وسیع رحمت فرما دیجیے اور ہمارے بدنوں کو عافیت دے دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔