دعائے شیخ
اللهم
إنا ببابك واقفون ،وبرحمتك معلقون،
وبكرمك طامعون ، ولعفوك قاصدون ،
ولرضاك راجون فلا تحرمنا من حبك وعفوك ورضاك يا أكرم من سؤل ويا أجود من أعطى
اللهم
ما تفضلت به من فضلك علي وعلى أحبتي فتممه ،
وما وهبت لي ولهم من كرمك فلا تسلبه ،
وما سترته علي وعليهم بحلمك فلا تكشفه،
وما علمته من سوء عليّ وعليهم فاغفره
إنك أنت الغفور الرحيم.
آمين يارب العالمين
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ (کی رحمت) کے دروازے پر کھڑے ہیں ،
آپ کی رحمت سے وابستہ ہیں ،
آپ کی مہربانی کے خواہشمند ہیں ،
آپ کی معافی چاہنے والے ہیں ،
اور آپ کی چاہت کے امیدوار ہیں ،
پس اے اُن سب سے بڑے مہربان ! جن سے سوال کیا جاتا ہے اور اُن سب سے زیادہ سخی ! جو عطا کرتے ہیں ،
آپ ہمیں اپنی محبت ، اپنے درگذر اور اپنی رضا سے محروم نہ کیجئے ۔
اے اللّٰہ!
آپ نے اپنے فضل سے ، مجھ پر اور میرے احباب پر جو احسان فرمایا ، پس اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیجیے ،
آپ نے اپنے کرم سے مجھے اور انہیں دیا ، پس اسے واپس نہ لیجیے ،
آپ نے اپنی بُردباری سے میری اور ان کی جن (کمزوریوں) کی پردہ پوشی فرمائی تو اسے ظاہر نہ کیجیے ،
آپ میرے اور ان کے بارے میں جو بھی برائی (گناہ) جانتے ہیں پس اسے بخش دیجیے۔
بیشک آپ سب سے زیادہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!