دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
یَا مُحْسِنُ قَدْ جَاءَكَ الْمُسِیْئُ وَ قَدْ أَمَرْتَ یَا مُحْسِنُُ بِالْتَّجَاوُزِ عَنِ الْمُسِیْئِ فَأَنْتَ الْمُحْسِنُ وَ نَحْنُ الْمُسِیْئُوْنَ
فَتَجَاوَزْ عَنْ قَبِیْحِ مَا عِنْدَنَا بِجَمِیْلِ مَا عِنْدَكَ
فَأَنْتَ بِالْبِرِّ مَعْرُوْفٌ وَ بِالْإِحْسَانِ مَوْصُوْفٌ
أَنِلْنَا مَعْرُوْفَكَ وَ اَغْنِنَا بِهٖ عَنْ مَّعْرُوْفِ مَنْ سِوَاكَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
اے (ہم پر) احسان کرنے والے !
یقیناً برا کرنے والا (آپ کی جناب میں)اس حالت میں آیا ہے کہ
اے (بندوں) پر احسان کرنے والے !
بلاشبہ آپ ہی نے برائی کرنے والے سے درگذر کا حکم دیا ہے
پس آپ ہی بھلا کرنے والے ہیں اور ہم خطا کار ہیں
اس لیے جو کچھ ہمارے پاس ہے اس کی بدصورتی سے اُس خوبصورتی کے ساتھ درگزر کیجیۓ جو آپ کے پاس ہے۔
پس آپ بھلائی میں مشہور ہیں اور (بندوں پر) احسان کی صفت والے ہیں
پس آپ اپنی بھلائی ہمیں عطا کر دیجیے اور ہمیں کسی اور کے احسان سے بے نیاز کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔