دعا بتاریخ نومبر 25, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يا من بيده تدبير الأمور يارب البيت المعمور 
افتح لأحبابنا أبواب السرور 
واجعل في وجوهم النور 
وفي قلوبهم النور
 واغفر لهم ياغفور بفضلك وكرمك 
يا عالم بما تخفي الصدور 

      آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ
اے وہ ذات ! جس کے ہاتھ میں معاملات (کے نمٹنے) کی تدبیر ہے ، اے بیت معمور (بیت اللہ کے اوپر آسمان میں خانہ خدا جہاں فرشتے طواف اور عبادت کرتے ہیں) کے رب ! 
ہمارے احباب کے لیے خوشی کے دروازے کھول دیجیے ، 
ان کے چہروں میں روشنی اور دلوں میں نور رکھ دیجیے ، 
اے گناہوں کے بخشنے والے !
 اپنے فضل اور کرم سے انہیں بخش دیجیے ، 
اے وہ ہستی جو سینوں میں چھپے کو جاننے والا ہے !
(ہماری مخفی دعاؤں کو قبول کیجئے اور عیبوں کو چھپالیجئے) 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔