دعا بتاریخ اکتوبر 25, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
أنت أعلم بحالنا وأدرى بنا فاحفظ وطننا وأهلنا 
و أعطنا سؤلنا ويسر أمرنا وارفع بلاء الحرب عنا وعن المسلمين 
وأهلك الظالمين الفاسدين ومن ولاهم 
اللهم 
آمنا وأدم نعمة السلام في ربوعنا 
واحفظ بلادنا وبلاد المسلمين 
من كل شر ومكروه و مكر الماكرين 
ورد كيدهم في نحورهم وشتت شملهم 

          آمـــــــــين يارب العالمين 
  حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے حالات کو زیادہ جاننے والے اور ہمیں زیادہ سمجھنے والے ہیں پس آپ ہمارے وطن کی اور ہمارے باشندوں کی حفاظت کیجیے! 
ہمیں ہماری حاجت دے دیجیے ، 
ہمارا کام آسان کر دیجیے ، 
ہم سے اور مسلمانوں سے جنگ کی آزمائش دور کر دیجیے ، 
ظالموں ، فاسد طبقوں اور جو ان کے حامی ہیں ، (انہیں) تباہ کر دیجیے۔ 
اے اللّٰہ!
ہمیں امن دے دیجیے اور  ہماری آبادیوں میں ہمیشہ کے لیےسلامتی کی نعمت رکھ دیجیے ، 
ہمارے شہروں کو اور مسلمانوں کے شہروں کو ہر برائی ، ناپسند امر اور مکر و فریب والی طاقتوں کی چالوں سے حفاظت فرما لیجئے!  
ان کی سازشوں کو ان کے سینوں میں لوٹا دیجیے اور ان کی جمعیت کو توڑ دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔