دعا بتاریخ اکتوبر 25, 2020

دعائے شیخ

عربی

 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ اللَّهُ تَعَالَى :  
  ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : رَجُلٌ أَعْطَى بِي ثُمَّ غَدَرَ ، وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَكَلَ ثَمَنَهُ ، وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَاسْتَوْفَى مِنْهُ وَلَمْ يُعْطِهِ أَجْرَهُ .
 

اردو

حضرت اںو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، وہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ نے فرمایا : - کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : 
تین لوگ ہیں کہ میں خود قیامت کے دن ان کے حوالے سے دعویٰ کروں گا ؛ 

1-  وہ شخص کہ جس نے میرے نام سے عہد کیا پھر اس کے خلاف کیا ، 

2- وہ شخص جس نے آزاد انسان کو بیچ دیا اور اس کی قیمت کھا گیا ، 

3- وہ شخص کہ اس نے کسی کو کام پر لگایا ، کام پورا لیا مگر اس کی اجرت اسے نہ دی ۔