دعا بتاریخ ستمبر 25, 2024

دعائے شیخ

عربی

رَضِیَ اللّٰهُ عَنْکّمْ وَأرْضَاکُمْ وَ أَعْطَاکُمْ وَکَفَاکُمْ ۔۔ 
وَ ھَدَاکُمْ وَأَغْنَاکَمْ وَعَافَاکُمْ وَشَفَاکُمْ ۔۔ 
وَ وَفّْقَکُمْ لِخَیْرِ الْدُّعَاءِ ۔۔ 
وَأَحِبَّکُمْ بِلَا اِبْتِلَاءٍ ۔۔ 
وَ جَعَلَکُمْ سَاعِیْنَ لِلْخَیْرِ، مُؤَثِّرِیْنَ بِالْغَیْرِ 
وَآمَنَکُمْ بَیْنَ أھْلِیْکُمْ وْأدْخَلَکُمْ الْجَنَّةَ بِغَیْرِ حِسَابٍ ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اللّٰہ تعالیٰ  آپ (احباب) سے راضی ہو، آپ کو راضی کردے، آپ کو (اپنی) نوازشات دے اور آپ کو کافی ہو جائے ۔۔ 
آپ (تمام) کو رہنمائی عطا کرے، آپ کو وسائل نعمت سے مالا مال کرے، آپ کو عافیت دے اور آپ کو (بیماریوں سے) شفا یاب کرے ۔۔ 
آپ (تمام) کو (اپنے لیے اور دوسروں کے لیے) بہترین دعا کی توفیق دے ۔۔ 
آپ سے (آپ کو) بغیر کسی آزمائش میں مبتلا کیے محبت کرے ۔۔ 
آپ (تمام) کو بہتری کے لیے جدوجہد کرنے والا اور دوسروں پر اثر انداز بنائے، 
آپ کو اپنے اہلِ خانہ میں امن وسکون دے اور آپ کو جنت میں بغیر حساب کے داخل کرے ۔۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔