دعائے شیخ
اللهم
إنا نستغفرك و نتوب إليك
توبة عبد ظالم لنفسه لا يملك لنفسه
ضرا ولا نفعا ولا موتا ولا حياة ولا نشورا
اللهم
يا واصل المنقطعين أوصلنا إليك
وهب لنا عملا صالحا يقربنا إليك
اللهم
إنا نستهدي بك فاهدنا
ونستعين بك فأعنا
ونستعيذ بك فأعذنا
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں ،
ہم آپ کی طرف اس (نادم) بندے کی طرح توبہ کے لئے رجوع کرتے ہیں جو (نافرمانی کرکے) اپنے اوپر زیادتی کرنے والا ہے ، اپنی ذات کے لیے نہ ہی کسی نقصان ، نہ ہی کسی نفع ، نہ ہی موت ، نہ ہی زندگی اور نہ ہی دوبارا اٹھنے کی ملکیت (اختیار) رکھتا ہے۔
اے اللّٰہ!
قطع تعلق والوں کو اے ملانے والے !
ہمیں آپ اپنے سے ملا دیجئے اور ہمیں ایسے نیک عمل کی توفیق دے دیجیے کہ جو ہمیں آپ کے قریب کر دے۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے ہدایت مانگتے ہیں پس آپ ہمیں ہدایت دے دیجیے ،
ہم آپ سے مدد چاہتے ہیں پس آپ ہماری مدد کر دیجیے ،
اور ہم (اپنے دشمن سے) آپ کی پناہ مانگتے ہیں پس آپ ہمیں پناہ دے دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔