دعائے شیخ
اَللّٰھُمَّ
اِجْعَلْنَا مِنَ الَّذِیْنَ مِنَ الَّذِیْنَ تَفَکَّرُوْا فَاعْتَبَرُوْا
وَنَظَرُوْا فَأبْصَرُوْا وَسَمِعُوْا فَتَعَلَّقَتْ قُلُوْبُھُمْ بِالْمُنَازَعَةِ إِلیٰ طَلَبِ الْآخِرَةِ
حَتّٰی أَنَاخَتْ وَانْکَسَرَتْ عَنِ النَّظَرِ إِلیٰ الدُّنْیَا وَمَا فِیْھَا فَفَتَقُوْا بِنُوْرِ الْحِکَمِ مَا رَتَقَهٗ ظُلُمُ الْغَفْلَاتِ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
آپ ہمیں ان ہی لوگوں میں شامل کر دیجیے جنہوں نے (معاملات) پر غور وفکر کیا تو عبرت حاصل کی (نتائج پر نظر رکھی)، جنہوں نے (حالات) کو دیکھا تو بصیرت سے دیکھا اور جنہوں نے (حق بات کو) سنا تو ان کے دل آخرت (میں کامیابی) کی جدوجہد سے اس حد تک وابستہ ہوگئے،
کہ وہ (دل) دنیا اور اس کی اشیاء (مادی مفادات) کی طرف انہماک سے درماندہ اور کنارہ کش ہوگئے پس انہوں نے (اللّٰہ کے فیصلوں کی) حکمتوں کی روشنی سے ان (راستوں) کو کھول دیا جن کو غفلتوں کے اندھیروں نے بند کردیا تھا .
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔