دعائے شیخ
اللهم
في هذا اليوم المبارك الف بين قلوبنا، واصلح ذات بيننا ،واهدنا سبل السلام
ونجنا من الظلمات الى النور وجنبنا الفواحش ،
وبارك لنا في اسماعنا وابصارنا وقلوبنا وازواجنا وذرياتنا
وتب علينا إنك انت التواب الرحيم .
اسال الله ان نكون من الفائزين المقبولين .
اللهمّ آمين
اے اللہ ! آج کے اس مبارک دن( جمعہ ) میں :
ہمارے دلوں میں جوڑ پیدا فرما دیجیے ،
ہمارے باہمی معاملات سنوار دیجے ،
ہمیں سلامتی کے راستوں کی طرف رہنمائی دے دیجیے ،
ہمیں اندھیروں ( گمراہی کے راستوں ) سے روشنی ( ہدایت) کی طرف نجات دے دیجیے ،
ہمیں برے کاموں سے بچا لیجیے ،
ہمارے مفاد میں ، ہمارے کانوں ، ہماری آنکھوں ، ہمارے دلوں ، ہمارے اہل خانہ اور ہماری اولادوں میں برکت دے دیجیے ،
اور ہماری توبہ قبول فرما لیجیے ، بیشک آپ سب سے بڑے توبہ قبول کرنے والے اور رحم فرمانے والے ہیں ،
اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ ہم کامیاب ہونے والوں اور ( اس کے ) مقبول بندوں (کی جماعت) میں سے ہوں ۔
اے اللہ ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے !