دعائے شیخ
أسأل الله
الذي يسبح بحمده كل شيء
أن يجعلكم في صحه تامه وبركه عامه
ويكفيكم كل هامه ويحفظكم من كل عين لامه
اللهم
انزل عليهم رحمتك اينما ذهبوا
ويسر لهم الخير كلما طلبوا
وانر دربهم بالايمان حيث وثبوا
وشد أزرهم اذا العزائم فترت
وآمن روعهم اذا السماء انفطرت
ويمن كتابهم اذا الصحف نشرت
واغفر لهم ولوالديهم وجميع المسلمين والمسلمات والمؤمنين والمؤمنات
الأحياء منهم والأموات .
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اللّٰہ تعالیٰ سے کہ جس کی پاکیزگی اس کی تعریف کے ساتھ (کائنات کی) ہر چیز بیان کرتی ہے ، میں درخواست کرتا ہوں
کہ وہ آپ (تمام احباب) کو کامل صحت اور (ہر سطح پر) عمومی برکت (کی حالت میں) رکھے ،
آپ کو ہر زہریلے جانور سے بچائے ،
آپ کی ہر نظر بد سے حفاظت کرے ،
اے اللّٰہ!
آپ ان (احباب) پر اپنی رحمت نازل فرمائیے جہاں بھی وہ جائیں ،
ان کے لیے بھلائی کو آسان کر دیجیے جب بھی وہ طلب کریں ،
ان کے راستے کو ایمان کے ساتھ روشن کر دیجیے جہاں بھی وہ مصروف ہوں ،
جب بلند ارادے ماند پڑ جائیں تو آپ ان کی طاقت کو مضبوط کیجئے ،
جب آسمان پھٹ جائے (بد امنی کا تسلط ہو) ، تو ان کی خوف کی حالت کو امن دیجئے ،
اور جب اعمال نامے کھولے جائیں ، تو ان کے نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیجئے ۔
اور ان کو ، ان کے والدین کو ، تمام اطاعت کرنے والے مردوں اور عورتوں کو ، قلبی ایمان والے مردوں اور عورتوں کو زندہ ہوں ان میں سے یا فوت شدگان ہوں ، (سب کو) بخش دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔