دعا بتاریخ مئی 25, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ 
أنت الحفيظ فاحفظ علينا
 طمأنينتنا وسكوننا، وأمننا وبلادنا ،

وأنت السلام فسلمنا من الخوف والوجل ،

وأنت المنان فأوزعنا أن نشكر جليل مننك وعظيم نعمك، 

وأنت الشكور فتقبل منا يسير الجهد 
وبارك لنا فيه،
 وأعنا على السعي في محبتك ومراضتك .

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہی نگہبان ہیں پس آپ ہمارے اطمینانِ ، ہمارے سکون ، ہمارے امن اور ہمارے شہروں کی حفاظت فرمائیے ، 

آپ ہی سلامتی والے ہیں پس آپ ہمیں خوف اور (مسلط) ڈر سے سلامت رکھئیے ، 

آپ ہی احسان کرنے والے ہیں پس ہمیں توفیق دیجیے کہ ہم آپ کے گراں قدر احسانات اور عظیم نعمتوں کا شکر ادا کریں ، 

آپ ہی قدردان ہیں پس ہماری طرف سے معمولی کوشش کوبھی قبول فرما لیجئے اور ہمارے لیے اس میں برکت دے دیجیے ، 
آپ اپنی محبت اور اپنی رضامندیوں کے (حصول میں) کوشش پر ہماری مدد کیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔