دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
أَنْتَ الْحَلِیْمُ فَلَا تَعْجَلْ،
وَأَنْتَ الْجَوَّادُ فَلَا تَبْخَلْ،
وَأَنْتَ الْعَزِیْزُ فَلَا تُذِلُّ،
وَأَنْتَ الْمَنِیْعُ فَلَا تَرَامُ،
وَأَنْتَ الْمُجِیْرُ فَلَا تُضَامُ،
وَأَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ،
اَللّٰهُمَّ
لَا تَحْرِمْنَا وَنَحْنُ نَدْعُوْكَ،
وَلَا تَخِبْنَا وَنَحْنُ نَرْجُوْكَ،
اَللّٰهُمَّ اِرْحَمْنَا بِرَحْمَتِكَ، وَبَلِّغْنَا لَیْلةَ الْقَدْرِ،
وَاجْعَلْنَا مِنْ عُتَقَائِكَ مِنْ الْنَّارِ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ بردبار ہیں ، پس آپ (ہمارے گناہوں پر گرفت میں) جلدی نہ کیجئے،
آپ سخی ہیں ، پس آپ (ہمیں کسی چیز میں) کمی نہ کیجئے،
آپ غلبہ والے ہیں ، پس آپ (ہمیں) رسوا نہ ہونے دیجیے،
آپ ناقابل تسخیر ہیں ، اس لیے کسی کو (ہم پر)حملہ آور نہ ہونے دیجئے ،
آپ پناہ دینے والے ہیں ، پس آپ (ہم پر) زیادتی نہ ہونے دیجئے،
اور آپ ہر چیز پر قادر ہیں،
اے اللّٰہ !
آپ ہمیں محروم نہ رکھیے اس حال میں کہ ہم آپ سے دعا کرتے ہیں،
آپ ہمیں رسوا نہ کیجیے اس حال میں کہ ہم آپ سے امید کرتے ہیں،
اے اللّٰہ!
ہم پر اپنی رحمت کے سبب رحم فرمائیے،
ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے اور اور ہمیں ان لوگوں میں شامل کردیجیۓ جن کو آپ نے (جہنم کی) آگ سے آزادی دی ہے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔