دعا بتاریخ مارچ 25, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
حصنا بحصنك الحصين وابعد عنا الشياطين 
اللهم
رد كيد الكائدين ومكر الماكرين وحسد
 الحاسدين عليهم
 واجعل تدبيرهم تدميرهم يا رب العالمين..

اللهم 
اقبل قليلنا وتجاوز يارب عن تقصيرنا في رمضان 
وأعنا على ذكرك وشكرك وعبادتك
 وأعنا على  الصلاة والصيام والقيام 
 اللهم 
اعف عنا واجعلنا من  عتقاءك من النار
  وبلغنا ليلة القدر

       آمـــــــــين يارب العالمين
    حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ !
ہمیں اپنے مضبوط حصار کے ساتھ (گناہوں سے) محفوظ کر دیجیے اور ہم سے شیاطین کو دور کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
اے سارے جہانوں کے رب ! 
داؤ لگانے والوں کے داؤ کو، مکر وفریب والی (طاقتوں اور گروہوں) کی چالوں کو اور حسد کرنے والوں کے حسد کو انہی پر پلٹ دیجیے، 
اور ان کی تدبیر کو ان کے لیے ہلاکت (کا ذریعہ) بنا دیجیے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
اے ہمارے پروردگار ! 
ہمارے تھوڑے سے عمل کو قبول کیجیے اور رمضان المبارک میں ہماری (سرزد ہونے والی) کوتاہیوں سے درگزر کیجیے، 
اپنی یاد، (نعمتوں پر) اپنے شکر اور اپنی عبادت پر ہماری مدد کیجیے، 
(روزانہ) نماز کی ادائیگی پر، (رمضان میں) روزے رکھنے پر اور رات کے قیام (تراویح وغیرہ کی ادائیگی) پر ہماری مدد کیجیے،
 اے اللّٰہ!
ہمیں معاف کیجیے، ہمیں جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (توفیق دیجیے). 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔