دعائے شیخ
طبتم حيث كنتم ،
أفاض الله على قلوبكم نور الرضوان
وعلى أجسادكم عافية الأبدان .. اللهم لُطفاً يحل على تفاصيل أيامنا وحياتنا ومعيشتنا وأرزاقنا وأوضاعنا الحاليه في رمضان ..
فيُغير مسارها للأجمل والأفضل والأحسن وكل الخيرات ياكريم يارب ...
وللوطن الحبيب الأمن والأمان والإستقرار ..
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
آپ (احباب) جہاں بھی ہوں، عمدہ حالت میں رہیں ،
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے دلوں کو اپنی رضامندی کے نور اور آپ کے جسموں کو بدنوں کی عافیت کے فیضان سے نوازے ۔۔
اے اللّٰہ!
موجودہ رمضان المبارک میں ، ایسا لطف و کرم (دے دیجیے) جس سے ہمارے دنوں ، ہماری زندگی ، ہمارے رہن سہن ، ہمارے وسائل رزق اور ہمارے موجودہ حالات کی تمام تر تفصیلات اس طرح درست ہوجائیں ،
کہ وہ (لطف و کرم) ان کا راستہ زیادہ خوبصورت ، زیادہ فضیلت ، زیادہ عمدہ اور تمام بھلائیوں کی طرف بدل دے
اے مہربان ذات ! اے پروردگار عالم ! (ہم پر اپنا فضل فرما دیجیے) ۔۔۔
اور محبوب وطن (پاکستان) کو امن وامان اور استحکام (دے دیجیے) ۔۔۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔