دعا بتاریخ فروری 25, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ 
أَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا 
وَاھْدِنَا سُبُلَ الْسَّلَامِ، وَنَجِّنَا مِنَ الْظُّلُمَاتِ إِلَی الْنُوْرِ 
وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَھَرَ مِنْھَا وَمَا بَطَنَ 
وَتُبْ عَلَیْنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْتَّوَّابُ الْرَّحِیْمُ 
وَاجْعَلْنَا شَاکِرِیْنَ لِنِعَمِكَ، 
مُثْنِیْنَ بِھَا عَلَیْكَ قَابِلِیْنَ لَھَا وَأَتْمِمْھَا عَلَیْنَا یَاکَرِیْمُ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو جوڑ دیجیے، 
ہمارے درمیان صلح قائم کر دیجیے، 
ہمیں سلامتی کے راستوں پر چلا دیجیے، 
ہمیں (گمراہیوں کے) اندھیروں سے (دین اسلام کی) روشنی کی طرف نجات دے دیجیے، 
ہمیں بے حیائی کی باتوں سے دور رکھئے جو ان میں سے ظاہر ہیں اور جو چھپی ہوئی ہیں، 
ہماری توبہ قبول کیجیے، بیشک آپ توبہ کو قبول کرنے والے مہربان ہیں۔ 
اے مہربان ذات !
ہمیں اپنی نعمتوں کا قدردان، ان (نعمتوں کے ملنے پر) اپنی تعریف کرنے والا اور انہیں قبول کرنے والا بنا دیجئے اور ہم پر ان (نعمتوں) کو پورا کر دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔