دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك صبر الشاكرين
وعمل الخائفين منك
ويقين العابدين لك
اللهم
أنت العلي العظيم
و نحن عبادك البؤساء الفقراء
وأنت الغني الحميد
ونحن عبادك الأذلاء
فامنن بغناك على فقرنا
وبحلمك على جهلنا
وبقوتك على ضعفنا
ياقوي يا عزيز
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ! بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں ؛
شکر گزاروں کی استقامت کی ،
آپ سے خوف (ہیبت) رکھنے والوں کے عمل کی
اور آپ کی عبادت کرنے والوں کے یقین کی ،
اے اللّٰہ!
آپ بلند ہستی عظمت والے ہیں اور ہم سخت حالات (وسائل معیشت سے محرومی) کا شکار اپ کے محتاج بندے ہیں ،
آپ بے نیاز تمام تعریفوں والے ہیں اور ہم آپ کے عاجز بندے ہیں
پس آپ ہماری محتاجی پر ، اپنے غنی ہونے (وسائل کی ملکیت) کا ،
ہماری جھالت (ناواقفیت) پر اپنے حلم (بُرد باری) کا
اور ہماری کمزوری پر اپنی طاقت (دینے) کا احسان کیجئیے ،
اے طاقت والے غلبے والے ! (ہماری مدد فرمائیے)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔