دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
اِفَتَحْ لَنَا بَابَكَ وَ یَسِّرْ لَنَا أَسْبَابَكَ
اَللّٰهُمَّ
حُسْنَ الْحَیَاةِ وَ حُسْنَ الْرَّحِیْلِ وَ حُسْنَ الْأَثَرِ
اَللّٰهُمَّ
جَبْرًا لِقُلُوْبِنَا وَ تَیْسِیْرًا لِأَیَّامِنَا وَ مَغْفِرَةً لِّذُنُوْبِنَا
اَللّٰهُمَّ
اِفْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رِزْقِكَ مِنْ حَیْثُ لَا نَحْتَسِبُ
وَ ارْزُقْنَا رِزْقًا وَّاسِعًا مُّبَارَکًا مِّدْرَارًا
وَ غَیِّرْنَا إِلیٰ أفْضَلِ حَالٍ
اَللّٰهُمَّ
اِفْتَحْ لَنَا مَا تَسْکُرُ وَ یَسِّرْ لَنَا مَا تُعَسِّرُ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے اپنا دروازہ کھول دیجئے اور ہمارے لیے اپنے اسباب کو آسان کر دیجے،
اے اللّٰہ!
زندگی کی خوبی، دنیا سے کوچ (موت) کا حسن اور اچھا اثر (زندگی کے بعد رہنے والے اچھے اثرات عطا کر دیجیے)،
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو جوڑنے کے لیے، ہمارے دنوں کی آسانی کے لیے اور ہمارے گناہوں کی بخشش کے لیے (اپنا فضل عظیم فرما دیجیے)،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے اپنے وسائل رزق کے دروازے کھول دیجئے ان جگہوں سے جن کا ہم گمان نہیں رکھتے،
ہمیں وسیع رزق، برکت دیا ہوا اور وافر دے دیجیے،
اور ہمیں باعث فضیلت حالت کی طرف تبدیل کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے اسے کھول دیجئے جو ہمیں سکون دے اور اسے ہمارے لیے آسان کر دیجیے جو مشکل ہو۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔