دعا بتاریخ نومبر 24, 2023

دعائے شیخ

عربی

يا خير من دفنت بالقاع أعظمه 
فطاب من طيبهن القاع والأكم 

نفسي الفداء لقبر أنت ساكنه 
فيه العفاف وفيه الجود والكرم

عليه أطيب الصلاة و أزكى السلام 

اللهم ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه
 واحشرنا في زمرته 

          آمـــــــــين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے بہترین ہستی جو سب سے زیادہ عظمت والے مقام (مدینہ منورہ) میں مدفون ہیں۔
تو ان کی خوشبو سے میدان اور ٹیلے (زمین کے نشیب و فراز)  مبارک ہوگئے ۔

میری جان اس قبر (کی حفاظت) کے لئے فدا ہے جس میں آپ رہائش پذیر ہیں۔
اس میں (مجسّم) پاکدامنی ہے اور اس میں (پیکر) سخاوت  ومہربانی ہے۔

(مذکورہ بالا ترجمہ ان اشعار کا ہے ، جو روضہ رسول ﷺ کے مواجہہ شریف کے ستونوں پر نقش ہیں)

آپ ﷺ پر پاکیزہ ترین رحمتیں ہوں اور عمدہ ترین سلامتی ہو ۔

اے اللّٰہ! ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے