دعا بتاریخ نومبر 24, 2020

دعائے شیخ

عربی

*‏أتدري ؟*
أن الله يراك وأنتَ تسير في هذه الدينا عاكِفٌ يديك على قلبك تخاف أن يُفسِده عليك شياطين الإنس والجن ،
 تسير مرة وتسقط مرة وتنهض مراراً ،
 لكنك لم تستسلم على كل حال ، يرى جمرة الدين التي في يدِك ، بِتَ قابضاً عليها ولم تتنازل! 

*{ إنه من يتقِ ويصبر فإن الله لا يُضيع أجرَ المحسنين }.*
 

اردو

* کیا آپ جانتے ہیں؟ * 

اللہ تعالیٰ آپ کو اس حالت میں دیکھتا ہے کہ آپ اس دنیا میں چل پھر رہے ہوتے ہیں ، اپنے ہاتھوں سے ( اپنے عمل سے ) اپنے دل کو ، اس خوف سے کہ انسانوں اور جنات کے شیطان اس کو برباد کردیں گے ، مضبوط تھامے ہوئے ہوتے ہیں ۔
کبھی آپ زندگی کا سفر جاری رکھتے ہیں ، کبھی حالات کی وجہ سے گر پڑتے ہیں اور بار بار اٹھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن کسی صورت ہمت نہیں ہارتے ۔
اللّه تعالیٰ دین کے اس ( جلتے ہوئے ) انگارے کو دیکھ رہا ہے جو آپ کے ہاتھ میں ہے ، جسے آپ نے تھاما ہوا ہے اور اس سے دستبردار ہونے کےلئے تیار نہیں !
( اس حدیث کی طرف اشارہ ہے کہ لوگوں پر ایسا ( مشکل ) وقت بھی آئے گا کہ دین پر ثابت قدم رہنے والے کی حالت ، ہاتھ میں انگارہ پکڑنے والے شخص جیسی ہوگی )
{ جو کوئی ڈرتا ہے اور صبرِ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کا حق ضائع نہیں کرتا ۔ سورہ یوسف ؛ 90 }