دعا بتاریخ ستمبر 24, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمّ٘ 
یَا مَنْ لّْا تَرَاهُ الْعُیُوْنُ، وَلَا تُخَا لِطُهٗ الْظُّنُوْنُ، وَلَا یُحِیْطُ بِوَصْفِهٖ الْوَاصِفُوْنَ، 
وَیَا مَنْ ھُوَ أَرْحَمُ مِنَ الْأُمِّ الْحَنُوْنِ 
اِجْعَلْنَا فِیْ الْدَّارَیْنِ مِنَ الْسُّعَدَاءِ، 
وَ عِنْدَ غَفْلَةِ الْنَّاسِ مُنِیْبِیْنَ 
وَاغْفِرْ لِأُمٍّ أَنْجَبَتْنَا، وَلِأَبٍ أْحْسَنَ تَرْبِیَّتَنَا، وَأَحْسِنْ یَا رَبِّ عَاقِبَتَنَا، 
وَأَصْلِحْ ذُرِّیَّاتِنَا، 
وَاجْعَلْ أَعْلَی الْجَنَّةِ دَارَ مَقَامِنَا أَجْمَعِیْنَ 

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ! 
اے وہ ذات جسے آنکھیں نہیں دیکھتیں ، جس کے ساتھ (انسانوں کے) گمان  آمیزش نہیں کرسکتے اور اوصاف بیان کرنے والے جس کے وصف بیان کرنے کا احاطہ نہیں کر سکتے، 
اے وہ ذات جو شفیق ماں سے زیادہ مہربان ہے ! 
ہمیں دونوں جہانوں میں کامیاب لوگوں میں اور لوگوں کی غفلت کے وقت (اپنی طرف) رجوع کرنے والوں میں شامل کر دیجیے، 
(ہماری) والدہ کو بخش دیجیے جس نے ہمیں جنم دیا اور (ہمارے) باپ کو بھی جس نے ہماری اچھی تربیت کی، 
اے ہمارے پروردگار! 
ہمارا انجام اچھا کر دیجیے، 
ہماری اولادوں کو سنوار دیجیے، 
اور جنت کی بلند ترین منزل کو ہم سب کے رہنے کا گھر بنا دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔