دعائے شیخ
روى الترمذي في سننه عن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: قلتُ: يا رسولَ اللَّهِ ما النَّجاةُ؟ قال: (أمسِكْ عليْكَ لسانَكَ، وليسعْكَ بيتُكَ، وابْكِ على خطيئتِكَ).
اللهمّ
لا تهلكنا بذنوبـِنا ولا تكلنا إلى أنفسنا طرفة عين
وارزقنا اللين واللطف واجعلنا من الراشدين .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ :
میں نے عرض کیا ؛ اے اللہ کے رسول ﷺ! (فتنہ وفساد کے حالات میں) نجات (کے حصول کا راستہ) کیا ہے ؟
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :
(1- اپنی زبان کو (بیجا استعمال سے) روک کر رکھو ۔
2- (اپنے قریبی لوگوں کی تربیت کا اجتماعى نظام استوار کرنے کے لئے) اپنے گھر میں وقت گزارو (اس کو مرکز بنالو)
3- اور اپنی خطاؤں پر (ندامت سے) گریہ کرو (آنسو بہاؤ تاکہ غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھ سکو)
(امام ترمذی رحمه اللّٰہ نے اپنی حدیث شریف کی کتاب "سُنن" میں یہ روایت ذکر کی ہے)
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ہمارے گناہوں کے سبب سے ہلاک نہ کیجئے ،
ہمیں پل بھر کے لیے بھی ہمارے نفسوں کے حوالے نہ کیجئے ،
ہمیں (دوسروں کے ساتھ برتنے کے لئے) نرمی اور شفقت دے دیجیے ،
اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل کر دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔