دعا بتاریخ اگست 24, 2021

دعائے شیخ

عربی

السعيد لا يملك كل شيء ولكنه يسعد بأي شيء رزقه الله

قال النبيﷺ" ارْضَ بِمَا قَسَمَ اللهُ لَكَ تَكُنْ أَغْنَى النَّاسِ "
صحيح الجامع100

قال النبيﷺ" إنَّ اللهَ تعالى يَبتلِي العبدَ فيما أعطاهُ فإنْ رضِيَ بِما قسَمَ اللهَ لهُ بُورِكَ لهُ فيه ووسَّعَهُ وإنْ لمْ يرْضَ لمْ يُبارَكْ لهُ ولمْ يَزِدْ على ما كُتِبَ لهُ "
صحيح الجامع1869

اردو

سعادت مند انسان ، ہر چیز کا مالک تو نہیں ہوتا لیکن وہ ہر اس چیز کے (پالینے سے) سعادت مند بن جاتا ہے جو اسے اللہ تعالیٰ عطا کرے (جیسا کہ درج ذیل احادیث میں رہنمائی کی گئی ہے)

 نبی ﷺ نے فرمایا : " جو کچھ اللہ نے تمہیں تقسیم کر دیا ہے ، اس پر خوش رہو  تو تم انسانوں میں سے سب سے زیادہ غنی ہوجاؤ گے (کسی کے محتاج نہیں ہوگے) "،
(صحیح الجامع للبخاری : حدیث ؛ 100 )

 نبی ﷺ نے فرمایا : " بیشک اللہ تعالیٰ نے بندے کو جو کچھ عطا کیا ہے اس میں وہ اس کو  جانچتے ہیں، پس اگر وہ اس پر خوش رہا جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کیا ہے تو اس میں اسے  برکت دے دی جاتی ہے اور وہ (اللّٰہ تعالیٰ) اس میں (مزید) وسعت دیتے ہیں اور اگر وہ ناخوش ہوا تو اس کے لیے برکت نہیں ہوتی اور نہ اس میں جو اس کے لیے لکھا گیا ہے (اللہ تعالیٰ) کوئی اضافہ کرتے ہیں " 
(صحیح الجامع للبخاری : حدیث ؛ 1869 )