دعائے شیخ
اَلْلّٰھُمَّ
یَامَنْ تَسْکُنُ الْنُّفُوْسُ بِحُبِّهٖ وَتَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ بِذِکْرِهٖ وَیُدْرَكُ الْنَّجَاحُ بِتَوْفِیْقِهٖ وَکُلُّ أَمْرٍ یَّقَعُ بِإِذْنِهٖ وَتُنَالُ الْسَّعَادَةُ بِطَاعَتِهٖ وَتُتَیَسَّرُ الْحَاجَاتُ بِتَیْسِیْرِهٖ
اَلْلّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا تَوْفِیْقًا دَائِمًا وَعَمَلاً صَالِحًا وَنَجَاحًا یَتَّبِعُهٗ فَلَاحٌ
اَلْلّٰهُمَّ
اِشْفِ مَرْضَانَا وَمَرْضَی الْمُسْلِمِیْنَ وَارْحَمْ مَوْتَانَا وَمَوْتَی الْمُسْلِمِیْنَ
جَعَلَکُمْ رَبِّیْ مِنَ الْمَقْبُوْلِیْنَ الْمَرْحُوْمِیْنَ یَا کَرِیْمُ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
اے اللّٰہ !
اے وہ ذات جس کی محبت سے انسانی نفوس سکون پاتے ہیں، جس کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے، جس کی توفیق سے کامیابی حاصل ہوتی ہے، ہر کام اس کے حکم سے وقوع پذیر ہوتا ہے، کامیابی اس کی فرمانبرداری سے حاصل کی جاتی ہے اور انسانی حاجتیں اس کے آسان بنانے سے آسان ہوتی ہیں
اے اللّٰہ!
ہمیں ہمیشہ کی توفیق، عمل صالح اور وہ کامیابی عطا کر دیجیے جس کے نتیجے میں نجات ہو۔
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں اور مسلمانوں کے بیماروں کو شفا دے دیجیے۔
ہمارے فوت شدگان اور مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے۔
آپ احباب کو میرا پروردگار اپنے مقبول اور رحمت پانے والے بندوں میں شامل کرے۔
اے کریم ہستی!
(ہم پر اپنا کرم فرما دیجیے!)
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!