دعا بتاریخ فروری 24, 2022

دعائے شیخ

عربی

ما أجمل  وعود الله عز وجل 

""لئن شكرتم لأزيدنكم ""
 "" فاذكروني أذكركم ""
""ادعوني أستجب لكم ""
""وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون ""
اللهم
 اجعلنا ممن شکرك فزدته
وذكرك فذکرته ودعاك فاستجبت له
 واستغفرك فغفرت له.

اردو

کتنا عمدہ ہے (وہ پیغام) اور اللّٰہ تعالیٰ نے اسے (قرآن کریم کی سورہ ابراہیم ، بقرہ اور انفال میں) بار بار ذکر کیا ہے 

"اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں لازماً زیادہ دوں گا"
پس تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا" 
"اور اللّٰہ تعالیٰ ہرگز انہیں عذاب نہیں دے گا جب تک وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہیں گے" 
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے : 
جنہوں نے آپ کا شکر ادا کیا تو آپ نے انہیں (اپنی نعمتیں) زیادہ دیں ، 
انہوں نے آپ کو یاد کیا تو آپ نے انہیں یاد کیا ، 
انہوں نے آپ سے دعا کی تو آپ نے قبول فرما لی ، 
اور انہوں نے آپ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی تو آپ نے انہیں بخش دیا۔