دعائے شیخ
عندما تمتلك روح جميلة،
فإنك ترى كل شيء جميل.
وعندما تمتلك نفس راضية،
سترضى ولو بالقليل.
هكذا هي القناعة..
ﻻ أحد يمتلك حياة كاملة،
وﻻ قلبا خاليا من الهموم ،
ولكن بالمقابل..
هناك رب رحيم يقول:
" أدعوني استجب لكم".
اعمل وتوكل، و ابتسم،،
جب ( آپ پر ) خوب صورت روح کی حکمرانی ہوگی
تو آپ ہر چیز کو خوبصورت دیکھیں گے ،
اور جب ( اپنے رب کی عطا پر ) راضی رہنے والے نفس (جان) کا (آپ پر) اختیار ہوگا
تو آپ ( ہر نعمت پر ) خوش ( اور مطمئن ) رہیں گے اگرچہ وہ معمولی ہی ہو ،
یہی تو قناعت ہے ۔۔
کوئی شخص نہ تو کامل زندگی کا
اور نہ ہی پریشانیوں سے خالی دل کا مالک ہوتا ہے ۔
لیکن اس کے برعکس ۔۔
اس موقع پر مہربان پروردگار ارشاد فرماتا ہے :
" مجھے پکارو ! میں آپ کی ہر دعا قبول کروں گا ".
( لھذا ) عمل کیجیے ، ( اللّٰہ تعالیٰ پر نتائج کے حوالہ سے) اعتماد کیجیے اور ( دلی اطمینان کے ساتھ ) مسکراتے رہئیے ۔