دعائے شیخ
اللهم
صبحنا ببشائر خيرك
وأمددنا بوافر جودك
واجعل لنا مع نسمات هذا الصباح
رزقا وسعادة وعافية
اللهم
ألهمنا الصبر والحلم والأدب
وافتح بيننا وبين قومنا بالحق
وأنت خير الفاتحين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
آپ ہماری صبح کو ایسا بنا دیجیے کہ وہ آپ کی طرف سے خیر وبھلائی کی خوشخبریاں لیے ہوئے ہو ،
اپنی وافر سخاوت ہمارے لیے دراز کر (بڑھا) دیجیے ،
اور اس صبح کے خوشبو دار جھونکوں کے ساتھ ہمارے لیے وسائل رزق ، سعادت (خوشی) اور عافیت مقرر کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں استقامت ، بردباری ، اور ادب الہام کر (دلوں میں اتار) دیجیے ،
ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ فرما دیجیے اور آپ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔