دعا بتاریخ دسمبر 23, 2025

دعائے شیخ

عربی

نَسْأَلُكَ یَااَلْلّٰهُ
یَا مَنْ إِلَیْهِ لَجَأْنَا، وَ إِلَیْهِ إِیَابُنَا، وَ عَلَیْهِ حِسَابُنَا أَنْ تُحَاسِبَنَا حِسَابًا یَّسِیْرًا، لَا تَقْرِیْعَ فِیْهِ وَلَا تَأْنِیْبَ، وَلَا مُنَاقَشَةَ وَلَا مُوَافَقَةَ،
عَامِلْنَا بِجُوْدِكَ وَ مَجْدِكَ کَرَمًا،
وَ أَعْطِنَا کُتُبَنَا بِالْأَیْمَانِ،
وَ ثَقِّلْ مَوَازِیْنَنَا،
وَ لَا تُسْمِعْنَا لِنَارِ جَھَنَّمَ حَسِیْسًا وَّ لَا زَفِیْرًا،
وَ أَجِرْنَا مِنْھَا وَ مِنْ کُلِّ مَا یُقَرِّبُ إِلَیْھَا مِنْ قَوْلٍ وَّ عَمَلٍ.

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً  

اردو

ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! جس کی طرف ہم اس حالت میں التجا کرتے ہیں، کہ اسی کی طرف ہمارا واپس جانا ہے اور اسی کے ذمہ ہمارے (اعمال کا) حساب کرنا ہے ؛ کہ ہمارا حساب آسان کیجیے، جس میں. نہ ڈانٹ ہو، نہ جھڑکنا ہو، نہ تفتیش ہو اور نہ ہی (کسی بد عملی کی سزا کے ساتھ) ہم آہنگی ہو،
(بلکہ) آپ ہمارے ساتھ اپنی سخاوت اور اپنی بزرگی کے سبب مہربانی کا معاملہ کیجیے،
ہمارے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیجیے،
ہمارے (اعمال ناموں کے) ترازو کو بھاری کر دیجیے،
ہمیں جہنم کی آگ کی آہٹ اور چیخ وپکار نہ سنائیے، ہمیں اس (جہنم کی آگ) سے اور ہر اس قول وعمل سے بچالیجئیے جو اس کے قریب کردے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔