دعا بتاریخ دسمبر 23, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
إنا نستودعك وطننا وأهله، أمنه وأمانه 
أرضه وسماءه يامن لا تضيع عنده الودائع 
ياودود ياذا العرش المجيد  
اللهم 
ولي علينا من يخافك ويرحمنا 
ولا تولي علينا من لا يخافك ولا يرحمنا 
اللهم 
احفظ البلاد والعباد 
واجعل هذا البلد آمنا وسائر بلاد المسلمين
واجعلنا هداة مهتدين. 

      آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات جس کے ہاں امانتیں ضائع نہیں ہوتیں ! 
اے محبت کرنے والے ! اے بڑی شان والے عرش کے مالک ! 
 بیشک ہم اپنے وطن کو ، اس کے باشندوں کو ، اس کے امن اور اس کے امان (احساس تحفظ) کو ، اس کی زمین کو اور اس کے آسمان (فضا) کو آپ کے سپرد کرتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہم پر ان لوگوں کو والی (حاکم) بنائیے جو آپ سے ڈرتے ہوں اور ہم پر رحم کریں اور انہیں ہم پر حاکم نہ بنائیں جو نہ آپ سے ڈرتے ہوں اور نہ ہم پر رحم کھائیں ، 
اے اللّٰہ!
اپنے شہروں اور اپنے بندوں کی حفاظت فرمائیے ، 
اس ملک کو اور مسلمانوں کے تمام ممالک کو امن والا بنا دیجیے ، 
اور ہمیں (لوگوں کی) ہدایت کا ذریعہ بننے والے اور ہدایت یافتہ بنا دیجیے۔ 
 
 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔