دعائے شیخ
اللَّهُمَّ
إِنِّا نسأَلُكَ عِلمَ الخَائِفِينَ مِنْكَ ، وَخَوفَ العَالِمِينَ بِكَ ،
وَيَقِينَ المُتَوَكِّلِينَ عَلَـيكَ ، وَتَوَكُّلَ المُوقِنِينَ بِكَ ،
وَإِنَابَةَ المُخبِتِينَ إِلَيكَ ، وَإِخبَاتَ المُنِيبينَ إِلَيكَ ،
وَشُكرَ الصَّابِرِينَ لَكَ ، وَصَبرَ الشَّاكِـرِينَ لَكَ ،
وَلَحَاقاً بِالأَحيَاءِ المَرزُوقِينَ عِندَكَ.
اللَّهُمَّ
اهْدِنا وَسَدِّدْنا وَيَسِّرْ أُمُوْرَنا
آمـــــــــين يارب العالمين
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وأَحياكُم حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (اپنے لئے) سوال کرتے ہیں :
ان لوگوں جیسا علم ، جو آپ کی ہیبت رکھنے والے ہیں،
ان لوگوں جیسا خوف ، جو آپ کو جاننے والے ہیں،
ان لوگوں جیسا یقین ، جو آپ پر اعتماد رکھنے ہیں،
ان لوگوں جیسا توکل ، جو آپ پر یقین رکھنے والے ہیں،
ان لوگوں جیسا رجوع ، جو آپ کی طرف عاجزی کرنے والے ہیں،
ان لوگوں جیسی عاجزی ، جو آپ کی طرف رجوع کرنے والے ہیں ،
ان لوگوں جیسا شکر ، جو آپ کی خاطر (نیکی پر) استقامت رکھنے والے ہیں،
ان لوگوں جیسا صبر (استقامت) ، جو آپ کا شکر کرنے والے ہیں،
اور آپ کے ہاں (نعمتوں سے) نوازے ہوئے زندہ لوگوں کے ساتھ شامل ہونے (صحبت میں رہنے) کا ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں ہدایت دے دیجیے،
ہمیں راہِ راست پر لے آئیے،
اور ہمارے کام آسان کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔