دعائے شیخ
كان صلى الله عليه وسلم رقيق القلب، حسن العشرة، يترفق بأصحابه، ولايشتم ولايهين أحدا، من رآه هابه، ومن عرفه أحبه،
لاينطق بفحش، ولايعيب على أحد، لين الجانب .
اللهمّ
ارزقنا شفاعته واحشرنا في زمرته.
رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم رحمدل ، حُسنِ معاملہ کرنے والے تھے، اپنے ساتھیوں کے ساتھ نرم رویہ رکھتے ، نہ کسی کو گالی دیتے اور نہ کسی کی توھین کرتے ۔
جو کوئی آپ کو دیکھتا تو اس (کے دل) میں آپ کا وقار واحترام جاگزیں ہو جاتا اور جو آپ سے مانوس ہوجاتا تو اسے آپ سے محبت ہوجاتی ۔
آپ فحش گفتگو نہیں فرماتے تھے اور نہ کسی کو عار دلاتے ، نرم خو تھے -
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرما دیجیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں اکٹھا کردیجیۓ ۔